راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،10 ملزمان گرفتار

10 گرام چرس،25 لیٹر کھلی شراب ، 2 پستول 30بور مع 5روند برآمد

منگل 22 جنوری 2019 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں10 ملزمان گرفتار کر کی3310 گرام چرس،25 لیٹر کھلی شراب ، 2 پستول 30بور مع 5روند برآمد کرلئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے عقبری عرف گڑ یا سے 1560گرام چرس اور شازیہ عباسی سے 550گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے وقار حیات سے 1200گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے قمر خالد سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ملک رضوان سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے عابد سے 1 پستول 30بور مع 3روند ، تھانہ روات پولیس نے عامر نذیر سے 1 پستول 30بور مع 2روند برآمد کر لئے جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے شراب کے نشہ میں غل غپاڑہ کرتے آصف گل ، وسیم گل اور محمود علی کو ڈھوک الٰہی بخش سے قابوکرلیا۔

متعلقہ عنوان :