اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرِ تعمیرکھنہ انٹر چینج کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے، عامر علی احمد

ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے نصب کردہ پُل اگلے دو ہفتوں میں نصب کر دیئے جائیں تاکہ ٹر ٹریفک کی روانی میں بہتری اور حادثات کا سدِ باب ہو سکے،چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے کا ز کھنہ انٹر چینج کا دورہ

منگل 22 جنوری 2019 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرِ تعمیرکھنہ انٹر چینج کو 15 مارچ تک مکمل کیا جائے جبکہ ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے نصب کئے جانے والے پُل اگلے دو ہفتوں میں نصب کر دیئے جائیں تاکہ ٹریفک کے رش کے باعث پیدل چلنے والے لوگ ان پُلوں کو استعمال میں لا سکیں اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور حادثات کا سدِ باب ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے منگل کے روز کھنہ انٹر چینج کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ کورال اور سوہان انٹر چینج کی تکمیل کے بعد کھنہ انٹر چینج پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو 15 مارچ تک مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایکسپریس وے پر چلنے والی ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے جبکہ انٹر چینج کے تمام لوپس اور گردونواح کی باقاعدہ لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈ ی اے کے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کی راہنمائی کے لیے سائن بورڈ لگائے جائیںجبکہ ایکسپریس وے پر جہاں جہاں ٹریفک رش کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پٹرتا ہے وہاں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کھنہ انٹرچینج سے ملحقہ پولیس اسٹیشن کو بھی باہمی مشاورت کے ساتھ متبادل جگہ منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کھنہ انٹر چینج کے دورے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سائیٹ پر ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہان، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید ،ایس پی ٹریفک خالد رشید اور سی ڈی اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے علاوہ راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بلیو ایریاء اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹریفک پلاننگ اورڈائریکٹر اربن پلاننگ کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایس پی ٹریفک کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز دیں تاکہ شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :