طالبات و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ وایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

منگل 22 جنوری 2019 20:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) انگلش گروپ آف سکولز محمود بوٹی کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور راشد منہاس ہائی سکول ٹائون شپ کی طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے نواز شریف ماڈل گرلز ہائی سکول نکلسن روڈ‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید‘الفاروق ماڈل ہائی سکول جاویدپارک شاہدرہ اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جاوید پارک شاہدرہ کا بھی دورہ کیا۔