اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بغیر نقشہ منظور تعمیر ہونے والی کمرشل بلڈنگز کے مالکان سے ساڑھے 16لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

منگل 22 جنوری 2019 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) :ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ بعض معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بغیر نقشہ منظور تعمیر ہونے والی کمرشل بلڈنگز کے مالکان سے ساڑھے 16لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے کمرشل بلڈنگز کو چیک کیا اور ٹیم نے سراغ لگا کربغیر منظوری بننے والی 42عمارتوں کو سیل کردیا جن سے واجبات کی ریکوری کے لئے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں غیر منظوری شدہ کمرشل عمارتوں کے مالکان نے واجبات جمع کرادئیے ہیں جبکہ دیگر سے بھی جلد ریکوری کرلی جائے گی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے بتایا کہ غیر منظوری نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کے مالکان سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے جن کے خلاف اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سٹاف نے مشترکہ کارروائی کرکے ان عمارتوں کو سیل اور ان سے سرکاری واجبات کی ریکوری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :