Live Updates

سبی، پیر سخی صالم شاہ بخاریؒ کی تعلیمات نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا،چیئرمین میونسپل کمیٹی

منگل 22 جنوری 2019 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے کہاکہ پیر سخی صالم شاہ بخاریؒ کی تعلیمات نے ہمیشہ امن ومحبت کادرس دیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، بزرگان دین نے ہر طرح کی مذہبی نظریات و عقائدسے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح وبہبود سمیت راہ ہدایت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سخی صالم شاہ بخاری ؒ کی104واں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے دن کی تقریبات کے سلسلہ میں چادرپوشی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متولی دربار بابا غوث بخش قادری، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ،فقیر ہدایت اللہ سومرو، بابو دوست محمد لودھی، بابو عبدالمجید ، بابو عبدالطیف قادری، بابو عبدالمجیدکھوسہ ، عبدالفتاح سولنگی ،سردادزادہ ابراہیم باروزئی ، عمران خان باروزئی ، دعوت اسلامی سبی کے نگران وقار احمد عطاری ، حاجی بچل خان ہانبھی ، کلیم اللہ سومرو ، خدائے رحیم شاہوانی ، محمد ہاشم کرد ، ماسٹر محمدخالد ، خان باروزئی ، منیر احمد ہانبھی ، کونسلر حاجی گل زمان ہانبھی ، ثاقب بھٹہ حاجی اللہ ڈنہ،حاجی سعید الدین طارق ،سلیم گشکوری،ریاض ندیم نیازی ،سیدطاہر علی ،افضال رضا ، محمد طاہر عبا س ،راشد گشکوری منتظر سمیت سینکڑوں عقیدت مند ومریدین فقراء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پیر سخی صالم شاہ بخاری ؒ کے 104واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز نماز فخر سے ہوا درس قرآن پاک حمد نعت تلاوت کا سلسلہ جاری رہا بعد ازان درگاہ پیر صالم شاہ بخاریؒ کے دربار کی چادر پوشی کی گئی۔ اس موقع پر الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی نے تلاوت کلام پاک جبکہ معروف نعت خوان حاجی ریاض ندیم نیازی نے نعت کا نذارنہ پیش کیا۔ پروقار چادر پوشی کی تقریب سے سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ،بابا غوث بخش ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخی پیر سالم شاہ بخاریؒ کی مذہبی وسماجی خدمات کا تسلسل پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، روحانی سلطنتیں فیوض و برکات کے باعث قیامت تک برقرار رہیں گی بزرگان دین کے مزارات پر تمام علاقائی نسلی نسانی اور فرقہ وارانہ عصبتیں ختم ہوجاتی ہیں، بزرگان دین کے مزارات پاکستانی قوم کیلئے اتحاد ویکجہتی اور وحدت اسلامی کے مراکز ہیں، اغواث اقطاب ابدال قلندر اولیائے اللہ کی روحانی سلطتین اپنے فیوض وبرکات کے باعث قیامت تک قائم رہیں گی، اولیاء کرام کوبارگاہ رسالت میں حاضری کا شرف حاصل ہوتا ہے، اولیاء کرام روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہیں ان نفوس قدسیہ سے محبت دونوں جہان میںفلاح وکامرانی اوران سے عداوت سراسر دینی وآخری خسارے کا باعث ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :