شہراقتدار’’چوروں اور ڈکیتوں‘‘کا شہر بن گیا،عوام بلبلا اٹھے

وفاقی پولیس کی نااہلی کے باعث ڈکیتی کی واردات میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی خاتون کا پرس چھین گیا،موٹر سائیکل چوری ،الگ الگ مقدمات کا اندراج

منگل 22 جنوری 2019 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) شہر اقتدار میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوجانے سے شہری بلبلا اٹھے ،وفاقی پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث ڈکیتی کی مذید ایک اور واردات میں ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ،خاتون کا پرس چھین لینے سمیت موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نون پولیس کو منہال نے بتایا کہ رات تقریباًً سات بجکر چالیس منٹ پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مدعی کی دکان سے ساٹھ ہزار روپے نقد اور تین موبائل فون کل مالیتی چونسٹھ ہزار روپے چھین لئے ،مدعی کے شور کرنے پر پستول سے فائرنگ کی جس سے راہگیر احمد علی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ ا?بپارہ پولیس کو مسماة فروہ شاہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے دن کے وقت جی سکس بازار میں مدعیہ سے پرس چھین لیا جس میں انتالیس ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون کل مالیتی پینتالیس ہزار روپے تھے۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو ظفر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے کشمیر ہائی وے سے ہونڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل نمبر ARL 877مالیتی اسی ہزار روپے چوری کر لیا ہے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم مذکورہ وارداتوں میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔