کرینہ کپور اور اکشے کمار کی فلم’’ گڈ نیوز‘‘ ستمبر میں ریلیز کی جائے گی

کرینہ کپور کے لیے بھارتی فلموں میں قدم جمانے کے لیے یہ آخری موقع ہے

بدھ 23 جنوری 2019 12:06

کرینہ کپور اور اکشے کمار کی فلم’’ گڈ نیوز‘‘ ستمبر میں ریلیز کی جائے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) کرینہ کپور کے ناکامیوں کے بھنور میں پھنسے ہوئے فلم کیرئیر کا آخری سہارا پروڈیوسر کرن جوہر کی’’ گڈ نیوز‘‘ بن گئی ہے جس میں ہیرواکشے کمار ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہوگیا ہے۔ ستمبر میں بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کرینا کپور نے حالیہ دنوں میں کئی فلموں میں کام کیا لیکن نجانے کیوں ان کو وہ کامیابی نہ ملی جو ماضی میں ان کا خاصا رہی ہے جس کے بعد چھوٹے نواب کی شریک سفر کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں اپنی نئی آنے والی فلم ’’گڈ نیوز ‘‘پر جس میں ان کے ہیرو بن کر ایک بار پھر الشے کمار جلوہ گر ہورہے ہیں۔

پروڈیوسر کرن جوہر کی اس فلم کی عکس بندی تیزی کے ساتھم مکمل کی جارہی ہے اور اب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فلم ’’گڈ نیوز ‘‘6 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کی کہانی گھوم رہی ہے ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کے گرد جن کی زندگی دوسروں کے لیے مثال بن جاتی ہے۔کرینہ کپور کو یقین ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’’ گڈ نیوز ‘‘سے ایک بار پھر سے بالی وڈ میں چھا جانے کے لیے فطری اداکاری سے سب کے دل جیت لیں گی جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق کرینہ کپور کے لیے بھارتی فلموں میں قدم جمانے کے لیے یہ آخری موقع ہے۔