نان فائلر پر درآمدی گاڑیاں خریدنے پرپابندی عائد کر دی گئی

نان فائلرصرف مقامی سطح پرتیار1300 سی سی تک گاڑی خریدسکےگا،حکام ایف بی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 22:54

نان فائلر پر درآمدی گاڑیاں خریدنے پرپابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) حکومت کی جانب سے فنانس بل میں نان فائلر کے درآمدی گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ایف بی آر کے مطابق نان فائلرصرف مقامی سطح پرتیار1300 سی سی تک گاڑی خریدسکےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں فنانس بل پیش کر دیا ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے دماغ میں ہے کہ کوئی نیا بجٹ پیش کیا جارہاہے۔

یہ بجٹ نہیں صنعتی ترقی کیلیے معیشت کی اصلاحات پیش کر رہاہوں۔اس موقع پر انہوں نے متعدد اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ ۔چھوٹے سے درمیانی اداروں کیلیے قرضوں پر آمدن پر ٹیکس آدھا کررہے ہیں۔چھوٹے بزنس اداروں پر ٹیکس آدھا کیا جارہا ہے۔5 ارب کی قرض حسنہ کی اسکیم لارہے ہیں۔غریبوں کیلیےگھر بنانے ہیں ،گھربنانےپر مراعات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ھوٹے گھروں پر بینک قرض آمدنی کا ٹیکس39 سے کم کرکے 20 فیصد کررہے ہیں۔

پانچ ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کررہے ہیں۔نان فائلر800 سے 13 سو سی سی تک گاڑی خریدسکے گا۔ویلتھ ٹیکس سال میں دو مرتبہ جمع کرایاجائے گا۔اس فنانس بل میں نان فائلر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ درآمدی گاڑیاں نہیں خرید سکے گا۔ایف بی آر ذرائع کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ نان فائلرصرف مقامی سطح پرتیار1300 سی سی تک گاڑی خریدسکےگا۔