جدہ میں گردو غبار کا طوفان ، سانس کے مریضوں کیلئے انتباہ

پیر 28 جنوری 2019 14:03

جدہ میں گردو غبار کا طوفان ، سانس کے مریضوں کیلئے انتباہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) سعودی محکمہ صحت نے جدہ شہر میں شدید گردو غبار کے طوفان کے بعد مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سانس کے مریضوں کے لئے خصوصی انتباہ جاری کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ شہر میں گرد و غبار کے شدید طوفان نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا جس کے باعث دن کے وقت بھی گاڑیوں کے ڈرائیور لائٹس جلانے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سانس کے مرض میں مبتلا لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے تمام لوگوں خصوصاً سانس کے مریضوں سے اپیل کے کہ وہ گھروں سے انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ بھر کے دوران موسم غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔