خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے میں بارشوں اور برفباری کا امکان ،پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا

پیر 28 جنوری 2019 20:59

خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے میں بارشوں اور برفباری کا امکان ،پی ڈی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے الرٹ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ،کوہستان اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ ملاکنڈ ،سوات، چترال کالم ،مالم جبہ اور دیر اپر میں برفباری کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوحفاظتی اقدامات کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :