گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اور پاکستان الائنس فار پوسٹ ایبورشن کیئر کے اشتراک سے

اسقاط حمل سے پیدا ہونے والے مسائل پر سالانہ قومی اسمبلی کا انعقاد

منگل 29 جنوری 2019 17:20

گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اور پاکستان الائنس فار پوسٹ ایبورشن کیئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2019ء) پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کے خودمختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ )گرین اسٹار( اور پاکستان الائنس فار پوسٹ ایبورشن کیئر (Pakistan Alliance for Post Abortion Care; PAPAC) کے اشتراک سے لاہور میں سالانہ قومی اسمبلی منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے ارکین اوروابستہ اداروں نے شرکت کی۔اس اسمبلی میں اپنی مرضی سے کرائے گئے اسقاط حمل کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی گئی۔



 پاکستان میں مانع حمل طریقوں کے استعمال کی شرح (low Contraceptive Prevalence Rate; CPR ) کم ہے، اس کے باوجود، اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ بلاضرورت حمل سے بچنے کے لیے غیر محفوظ طریقوں سے اسقاط حمل ہے۔اسقاط حمل /حمل کے گرنے کے 10-12 فیصد کیسز ماوٴں کے انتقال کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہر سال تقریباً 9,700 خواتین غیر محفوظ طریقوں سے کیے جانے والے اسقاط حمل کے باعث انتقال کر جاتی ہیں۔

اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصداسقاط حمل اور بعد از اسقاط حمل کی خدمات (post-abortion care services )کے لیے اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی اور اسے وسعت دینے کی غرض سے کی جانے والی مختلف کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔

ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرَب نے کہا:”پاکستان میں ہر سال تقریباً 890,000 اسقاط حمل اپنی مرضی سے کرائے جاتے ہیں جبکہ 6 میں سے 1 کیس میں سے غیر محفوظ طریقوں کے استعمال سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماں اور بچے کی صحت (Mother & Child Care ) وزیر اعظم کے ایجنڈے کا حصہ ہے جس کاتذکرہ انہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران بھی کیا۔ اس سے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اور PAPAC کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے حکومت کے ویژن 2020 کے حصول کے لیے سہولتوں کے فراہمی کی حکمت عملی پر عمل درآمد تیز کریں اور غیر محفوظ اسقاط حمل سے بچاوٴ کی کوششوں کو بھی تیز کریں اور ساتھ ہی حمل کے بعد خاندانی منصوبہ بندی فراہم کر یں۔



پاکستان الائنس فار پوسٹ ایبورشن کیئر(Pakistan Alliance for Post Abortion Care; PAPAC ) 45 اداروں کا ایک کنسورشیم ہے جو سنہ 2009ء میں قائم ہواجس کا فریم ورک غیر سرکاری تنظیموں سے ملنا اور انہیں مشاورت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غیر محفوظ اسقاط حمل سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹ سکیں۔ پیپیک ( PAPAC ) ایک سپروائزری ادارہ ہے جوغیر محفوظ اسقاط حمل سے بچاوٴ کے بارے میں ادارتی منصوبوں اوروعدوں کی نگرانی کرتا ہے، انہیں حمل کے بعد خاندانی منصوبہ کی خدمات فراہم کرتا ہے ، باقاعدہ فالو اپ یقینی بناتا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مختلف سطح پر تائید و تعاون فراہم کرتا ہے۔



اس ایونٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور گرین اسٹار اور پیپیک کی کوششوں کو سراہا جو غیر محفوظ اسقاط حمل کو روکنے اور وضع حمل کے بعد خاندنی منصوبہ بندی کے بارے میں ہدایات فراہم کر رہے ہیں۔