شام کے شہر ادلب میں خود کش بمبار خاتون کا حملہ،12افرادہلاک

خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا،شامی آبزرویٹری

بدھ 30 جنوری 2019 12:28

شام کے شہر ادلب میں خود کش بمبار خاتون کا حملہ،12افرادہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں12 افراد ہلاک ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے بتایاکہ اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

حملے کے نتیجے میں12 افراد ہلاک ہو گئے۔سیلویشن گورنمنٹ ایک گورننگ کونسل ہے جو سیریا لبریشن فرنٹ (سابقہ النصرہ فرنٹ) کے ساتھ مربوط ہے۔یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ شام میں القاعدہ تنظیم کا عسکری ونگ تھا۔ تاہم 2016 میں اس نے القاعدہ سے تعلق منقطع کر لیا۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد ذکر نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :