ٹرمپ انتظامیہ کاروس کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان

عالمی برادری اِس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اعلان کا انتظار کئی ہفتوں سے کر رہی تھی،رپورٹ

جمعہ 1 فروری 2019 15:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ عالمی برادری اِس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے اعلان کا انتظار کئی ہفتوں سے کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ برس دسمبر میں اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے روس کو ساٹھ دنوں کی مہلت دی تھی کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنے جوہری معاملات کو درست سمت دے۔

یہ مہلت ہفتہ دو فروری کو مکمل ہو رہی ہے۔ آئی این ایف سے علیحدگی کے اعلان کے بعد امریکا اگلے چھ ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائے گا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔