بھلوال ،آکسفورڈکی 230جعلی کتب برآمد ،دو تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ 2 فروری 2019 14:00

بھلوال ،آکسفورڈکی 230جعلی کتب برآمد ،دو تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں آکسفورڈکی 230جعلی کتب برآمد کر کے دو تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک کتب اشاعتی ادارہ کے اسسٹنٹ مینجر کی رپورٹ پر بھلوال گرلز سکول نمبر 1 کے سامنے بک مارٹ پر چھاپہ مار کر آکسفورڈ کی 230 جعلی کتب برآمد کر لیں جس پر تھانہ بھلوال پولیس نے ادارہ کے رضائے مصطفیٰ کی رپورٹ پر بک مارٹ تاجروں ادریس اور لقمان کے خلاف زیر دفعہ 66 کاپی ایکٹ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :