وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نییمن سول ہسپتال میںقائم او پی ڈی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

ہفتہ 2 فروری 2019 21:43

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نییمن سول ہسپتال میںقائم او پی ڈی کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہفتہ کے روز سنڈیمن سول ہسپتال میںقائم او پی ڈی کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے، ہسپتال پہنچنے پر سیکریٹری صحت عبدالماجد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اکبر بلوچ نے نئی تعمیر شدہ او پی ڈی عمارت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر اسے کم وقت میں مکمل کیا گیا ہے جس میں 1700سے 2000تک مختلف امراض کے مریضوں کو او پی ڈی کی سہولیات فراہم کی جاسکے گی، کام میں معیار اور جدید آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے او پی ڈی بلاک میں گائنی وارڈ، آرتھوپیڈک، یورولوجی، میڈیکل، جلد اور دیگر او پی ڈیز کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کہ کہ او پی ڈی میں سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی تنصیب کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس کے مینٹی ننس پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ اوپی دی کی عمارت کو وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ جلد عوام کو فائدہ ہو، صحت کی سہولیات کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور نظام میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں جس کے مثبت اثرات جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :