عالمی جوہری معاہدے آئی این ایف سے امریکی علیحدگی، چین کی مخالفت

روس اور امریکا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں،چینی وزارت خارجہ کا بیان

اتوار 3 فروری 2019 12:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2019ء) چین نے امریکا کی انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی (آئی این ایف ) سے علیحدگی کی مخالفت کرتے ہوے کہاہے کہ روس اور امریکا اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزایک بیان میں چینی وزارت خارجہ نے روس اور امریکا سے کہا کہ وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری مذاکرات کا آغاز کریں۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے رد عمل میں روس بھی آئی این ایف سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا اگلے چھ ماہ میں اس سمجھوتے سے پوری طرح نکل جائے گا۔ یہ روسی امریکی جوہری معاہدہ سرد جنگ کے دور میں سن 1987 میں طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :