جہانگیر ترین رحیم یار خان کے کسانوں کی آواز بن گئے

تحریک انصاف کے رہنما کی کاوشوں سے محکمہ انہار نے عباسیہ لنک کینال میں 4ہزار کیوسک پانی کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 5 فروری 2019 20:25

جہانگیر ترین رحیم یار خان کے کسانوں کی آواز بن گئے
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین رحیم یار خان کے کسانوں کی آواز بن گئے۔ جہانگیر ترین کی کاوشوں سے محکمہ انہار نے عباسیہ لنک کینال میں 4ہزار کیوسک پانی کی منظوری دے دی ہے۔

فروری کے پورے مہینے میں رحیم یار خان کے پکے کے کسانوں کو وافر مقدار میں نہری پانی میسر آئے گا۔

گزشتہ دنوں دورہ رحیم یار خان کے دوران پکے کے علاقہ کے کسانوں نے جہانگیر ترین کو نہری پانی کی کمی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پکے کے علاقہ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کومستقبل میں بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔


کسانوں کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ کسانوں کا استحصال کیا۔تحریک انصاف کی حکومت ایسی پالیسیاں بنارہی ہے جس سے کسان خوشحال ہوگا۔کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔