سندھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 7 فروری 2019 16:38

سندھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) سند ھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد کرد ی جبکہ بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو جمعہ تک دستاویزات جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔عبدالغنی مجید نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، لیکن عدالت نے وارنٹ کیخلاف عبدالغنی مجید کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کونہر خیال کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملز م کی حوالگی سے متعلق سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ، عدالت نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو کل تک دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ملزم کی کسٹڈی نیب کے حوالے کی جائے جس پر پراسیکیوٹر نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عاصم کا کیس موجود ہے ، جس پر عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے کیس کی دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔