محکمہ مال سرگودھا نے ایگریکلچر کی مد میں 81 لاکھ کی ریکوری کرتے ہوئے آبیانہ کی وصولی کا 60 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا

جمعہ 8 فروری 2019 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) محکمہ مال سرگودھا نے ایگریکلچر کی مد میں 81 لاکھ کی ریکوری کرتے ہوئے آبیانہ کی وصولی کا 60 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا جسے جون تک 100 پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ مال نے تحصیلدار سلیمان کریم اور نائب تحصیلدار ملک اشرف کی زیر نگرانی ریکوری مہم کو تیز کر دیا گیا جس میں ایگریکلچرل کی مد میں 81 لاکھ روپے کی ریکوری کر کے آبیانہ میں ٹارگٹ میں 60 فیصد ریکوری کر لی جسے ماہ جون تک 100 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا جائے گا۔