سری لنکن ویمنز ٹیم جنوبی افریکن ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹور میچ کل کھیلے گی

جمعہ 8 فروری 2019 14:47

سری لنکن ویمنز ٹیم جنوبی افریکن ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹور ..
پورٹ چیفسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) سری لنکن اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل ٹور میچ کل ہفتہ کو پورٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 17 فروری کو کھیلا جائیگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ جنوبی افریکن ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، میزبان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 39 رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :