اپنی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگی: روس

انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں: نائب وزیر خارجہ

جمعہ 8 فروری 2019 21:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

روسی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کیساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔سرگئی ریابکوو نے یہ بھی کہا کہ 2 فروری کو امریکا میں روسی سفارت خانے کو پیغام ملا کہ امریکا ٹریٹی سے نکل رہا ہے، روس نے نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنے کیلیے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :