انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں عورتیں مردوں سے آگے نکل گئیں

دُنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانی والی فحش ویب سائٹ کا دعویٰ

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 فروری 2019 17:45

انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں عورتیں مردوں سے آگے نکل گئیں
مانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2019ء) دُنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فحش ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں مرد بہت آگے رہے ہیں، مگر گزشتہ سال 2018ء میں عورتیں اس معاملے میں مردوں کو پچھاڑ کر آگے نکل گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں امریکی مرد اور خواتین دُنیا بھر کی بہ نسبت سب سے آگے ہیں۔

2018ء میں دُنیا بھر کی خواتین پورن سائٹس کی جانب سے تیزی سے راغب ہوئی ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں2018ء میں فحش تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے والی خواتین کی گنتی میں 29 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کی بڑی وجہ دُنیا بھر میں انٹرنیٹ پیکجز کا سستا ہو جانا بھی ہے۔

(جاری ہے)

فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں فلپائنی خواتین 38 فیصد کی شرح سے سرفہرست ہیں۔

اس کے بعد برازیلی اور جنوبی افریقی خواتین 35 فیصد کے ساتھ دُوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ جاپان اور اٹلی کی خواتین میں بھی فحش مواد دیکھنے کا رحجان زور پکڑ چکا ہے۔ 2017ء کے مقابلے میں ان دونوں ممالک کی خواتین کی شرح میں 6 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ویب سائٹ کے دیئے گئے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ چونکا دینے والا انکشاف بھارتی خواتین کے حوالے سے ہے۔

فحش مواد دیکھنے کے معاملے میں بھارتی خواتین کا نمبر آٹھواں ہے۔ اس فہرست میں میکسیکو، اٹلی، فرانس، یوکرائن، امریکا، رُوس اور جاپان بھی ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق فحش مواد دیکھنے میں بھارتی مرد اور خواتین تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔ بھارتی مرد اور خواتین سب سے زیادہ سرچ سنی لیون اور مِیا خلیفہ نام کی فحش اداکاراؤں پر کرتے ہیں۔ اس کے بعد بھارتی ’انڈین کالج گرلز‘ کے نام سے سب سے زیادہ سرچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال ’ہاٹ سیکسی ٹیچر‘ کے نام سے کی جانے والی سرچ میں بھی کئی سو گُنا کا اضافہ ہو گیا ہے۔