امریکی ریاست نیویارک کی معروف شاہراہ قائد اعظم سے منسوب

نیویارک میں بروکلین کی معروف شاہراہ کے ایک حصہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 فروری 2019 00:25

امریکی ریاست نیویارک کی معروف شاہراہ قائد اعظم سے منسوب
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-9 فروری 2018ء) :نیویارک کی معروف شاہراہ کے ایک حصے کو بانی پاکستان قائد اعظم سے منسوب کردیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں بروکلین کی معروف شاہراہ کے ایک حصہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق افتتاح کے موقع پر پورے نیویارک سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے اس موقع پر ایک الگ وطن کے قیام کے سلسلے میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں اپنے خطاب میں نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ اس کا کریڈٹ نیویارک حکام کو دیا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لئے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کرنے کا لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کی مختلف نمائندہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے ایک پارک کھولا گیا۔اس موقع پر تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کئے جانے پر پر پاکستانی برادری کو مبارک باد دی۔

جناح پارک کے قیام کے لیے چلائی گئی مہم کے سربراہ ڈاکٹر راشد باہری نے بتایا کہ محمد علی جناح پاکستانی عوام کے دل سے قریب ہیں اور یہ پارک آنے والی نسلوں کو ہمارے عظیم قائد کی یاد دلاتا رہے گا۔اس موقع پر سٹی کونسلر جنیس لیوک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارک کے احاطے میں کرکٹ گراؤنڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔