سوشل میڈیا پر ضعیف خاتون کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل

لندن میں مقیم ضعیف خاتون نے آخری سانسیں لیتے وقت اسلام قبول کرلیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 فروری 2019 14:28

سوشل میڈیا پر ضعیف خاتون کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) : ہم اکثر ہی کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں سنتے ہیں لیکن حال ہی میں لندن میں مقیم ایک ضعیف عمر خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور اسلام قبول کرتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں خاتون کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔فیس بُک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف عمر خاتون اسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پُکار رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو بنانے وسالے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو ؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا جس کے بعد وہ پُر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔

پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھاکہ جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کو رہنمائی عطا کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو کوئی بھی اُس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔ اس پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون اسلام قبول کرنے کے فوری بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بلا شُبہ اسلام ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے جو اسلام کے دین حق ہونے کی گواہی ہے۔ضعیف خاتون کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :