بھارت،33گھنٹوں میں 32ڈاکٹروں کا90لاشوں کا پوسٹ مارٹم

اپنی زندگی میں بیک وقت اتنی لاشیں نہیں دیکھیں،پوسٹمارٹم کرنیوالی ٹیم کے ڈاکٹر کی گفتگو

پیر 11 فروری 2019 16:44

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) بھارت میں33گھنٹوں میں 32ڈاکٹروں نی90لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے سب کو حیرا ن کردیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں کے سی ایم ایس ہاسپٹل کے ڈاکٹر ایس کے ورشنے مارننگ واک سے لوٹ رہے تھے کہ انہیں ڈاکٹر کونال جین کا فون آیا، بولے، سر فوراً اسپتال پہنچئے۔ایس ایس پی بھی آئے ہوئے ہیں۔

یہاں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد بیمار پڑچکے ہیں اور متعدد کی حالت نازک ہے۔ڈاکٹرورشنے فوری اسپتال پہنچے اور مریضوں کی حالت دیکھ کر ایمرجنسی نافذ کردی۔ڈاکٹروں کی ٹیم بیماروں کے علاج اور مرنیوالوں کے پوسٹ مارٹم کی کارروائیوں میں مصروف ہوگئی۔ ڈاکٹر ایس کے ورشنے نے بتایا کہ چند گھنٹوں میں مرنیوالوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسپتال میں 32ڈاکٹروں کو طلب کیاگیا۔

ڈاکٹروں نے 3شفٹوں میں مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیااور رات ایک بجے تک 23لاشوں کو کھولنے اور سلائی کرنے کے بعد صفائی کارکن بیہوش ہوکر گرپڑا۔ڈاکٹرایس کے ورشنے کے مطابق گزشتہ روز رات 8بجے تک 69لاشوں کے پوسٹ مارٹم کئے گئے۔۔اٴْدھرمیرٹھ میں 8گھنٹوں میں 21لاشوں کا پورسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر یشویر سنگھ نے بتایا کہ اپنی زندگی میں بیک وقت اتنی لاشیں نہیں دیکھیں۔ زہریلی شراب کے واقعہ میں مرنیوالوں کے اہل خانہ زاروقطار رورہے تھے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول برپا تھا۔ ہم نے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا۔لنچ بھی پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ہی کیا اورتمام لاشوں کے پوسٹ مارٹم مقررہ وقت پر انجام دیئے گئے۔مذکورہ2اضلاع میں اِس کارروائی میں کٴْل 33 گھنٹے صرف ہوئے۔

متعلقہ عنوان :