تیسرا میچ ،پاکستان ویمز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے ہرا دیا

ٹیلر کی نصف سنچری رائیگاں،سدرہ امین کے52رنز، ڈائنا بیگ اورنشرہ سندھو کی تین ،تین وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 فروری 2019 17:34

تیسرا میچ ،پاکستان ویمز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے ہرا دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2019ء) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فائنل معرکے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو4وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی جانے والی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کیسیا نائٹ بغیر کوئی رن بنائے ڈائنا بیگ کے ہاتھوں پوویلین لوٹیں،ڈوٹن اور ٹیلر نے دوسری وکٹ کے لیے32رنز جوڑے جس کے بعد ڈوٹن28رنز بنا کررن آﺅٹ ہوئیں،ٹیلر اور کیمبل نے تیسری وکٹ کے لیے52رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ٹیلر52رنز سکور کرکے ڈائنا بیگ کا دوسرا شکا ر بنیں،اس کے بعد کوئی بھی ویسٹ انڈین ویمن کھلاڑی پاکستانی باﺅلرز کے آگے نہ ٹک سکی اور پوری ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 159 آﺅٹ ہوگئی،فلیچر21رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں،پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ اور نشرہ سندھو نے تین، تین وکٹیںلیں جبکہ کائنات امتیاز،سدرہ بیگ اور ثناءمیرنے ایک ، ایک شکار کیا ۔

(جاری ہے)

160رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمن اوپنرز نے ٹیم کو32رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعدناہیدہ خان15رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں،جویریہ خان اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے44رنز جوڑے جس کے بعد جویریہ 24رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں،کپتان بسمہ معروف صرف 5رنز کی مہمان ثابت ہوئیں جس کے بعدندا ڈار اور سدرہ نے چوتھی وکٹ کے لیے46رنز جوڑے جس کے بعدسدرہ امین52رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں،ندا ڈار 26رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیںجبکہ عالیہ ریاض کی اننگز5رنزمحدود رہی تاہم ثناءمیر اورکائنات امتیاز نے قومی ٹیم کو جیت دلا دی ۔