نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں،نیب

مجرم کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے ، ہائی کورٹ میں جواب جمع

منگل 12 فروری 2019 14:13

نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں،نیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے جواب میں کہاگیاکہ گرفتار مجرم نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیب کے مطابق نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔نیب جواب میں کہاگیا کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے۔ نیب جواب میں کہاگیا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :