سری لنکا کے خلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے خیبرپختونخوا سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب

قومی ٹیم میں ثناء اللہ مروت،محسن خان،محمدشفیع جبکہ عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈرمسعود جان شامل ہیں پی بی سی سی کے جانب سے کھلاڑیوںکے اعزاز میں تقریب

منگل 12 فروری 2019 17:50

سری لنکا کے خلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے خیبرپختونخوا سے تین کھلاڑیوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) سری لنکا کے خلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے خیبرپختونخوا سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے شفیع اللہ پہلی مرتبہ غیر ملکی سیریز میں حصہ لیں گے دیر کھلاڑیوں میں ثناء اللہ مروت،محسن خان،محمدشفیع جبکہ ٹرینر ورلڈ ریکارڈ ہولڈرمسعود جان شامل ہیں ان کھلاڑیوں کے لیے پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لیے جانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا پرنسل بلائنڈ سکول پشاور محمد عارف اورسنیئر نائب صدر کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن احتشام بشرمہمان خصوصی تھے تقریب سے اپنے خطاب میں احتشام بشیر ،عارف خان اورحبیب اللہ خٹک ن کہاکہ ہم سب کے لیے خوشی ومسرت کی بات کے کہ ہمارے تین کھلاڑی وایک ٹرینرکاانتخاب کیاگیاہے اس بات سے وضع ہوتاہے کہ ہمارے صوبے میں بلائنڈ کرکٹ کابہت ٹیلنٹ موجود ہے پشاور کرکٹ ایسوسی ایشنکے جنرل سیکرٹری حبیب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فخر کا مقام ہے کہ قومی ٹیم میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی نمائندگی ہوتی ہے اور اس بار بھی تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ہمیں امید ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم بہترین کا مظاہرہ کرے گی، انہوں نے کور کمانڈر پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکور ہیں کہ کورکمانڈر پشاور نے نابینا کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ گرائونڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ہے کرکٹ گرائونڈ سے نابینا کھلاڑیوں کا بڑا مسلہ حل ہوجائے گا ، سری لنکا کے تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی کی سیریز 20 فروری سے شروع ہوگی اور قومی ٹیم 18فروری کو کولمبو کے لئے روانہ ہوگی ، دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں نے سیریز کے دورن بہتر کھیل کرنے کی امید کا اظہار کیا ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف قومی بلائنڈ کرکٹ کامیابی حاصل کرتی ہوئی آئی ہے اور اس سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے ۔