کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہوگئی

جہازوں کی آمد کے باعث گیس کا بحران حل ہوگیا،وفاقی وزیر علی زیدی کا ٹوئٹ

منگل 12 فروری 2019 17:53

کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، قطر سیآیا ایل این جی جہازکراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا جبکہ ایک اورایل این جی جہازاویا بھی پورٹ قاسم پرلنگراندازہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ایک ہی روز ایل این جی کے دو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمد کے باعث گیس کا بحران حل ہوگیا۔انہوں نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ’ویل ڈن ٹیم پورٹ قاسم‘۔