اسد عمر نے قومی خزانے کو 120 ارب کے نقصان سے بچا لیا

شاہد خاقان عباسی انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کا مہنگا ترین منصوبہ منسوخ، شیخوپورہ تا نوشہرہ آئل پائپ لائن تعمیر کرنےکی منظوری، ایف ڈبلیو کی ذیلی کمپنی کسی بھی گارنٹی کے بغیرآئل پائپ لائن تعمیر کرے گی، کمپنی تمام اخراجات بھی خود برداشت کرے گی۔ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 فروری 2019 17:59

اسد عمر نے قومی خزانے کو 120 ارب کے نقصان سے بچا لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 فروری2019ء) وفاقی وزیر خز انہ اسد عمرنے قومی خزانے کو 120ارب نقصان سے بچا لیا، وزیرخزانہ نے شاہد خاقان عباسی انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کا مہنگا ترین منصوبہ منسوخ کردیا، کمیٹی نے شیخوپورہ تا نوشہرہ آئل پائپ لائن فرنٹیئرکمپنی کو تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ایف ڈبلیو کی ذیلی کمپنی کسی بھی گارنٹی کے بغیر آئل پائپ لائن تعمیر کرے گی، اور تمام اخراجات کمپنی خود برداشت کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں معیشت اور کاروباری مواقعوں کی بحالی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اسد عمرنے قومی خزانے کو 120 ارب نقصان سے بچا لیاہے ، وزیرخزانہ نے شاہد خاقان عباسی کا انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کا مہنگا ترین منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی کمیٹی نے شیخوپورہ سے نوشہرہ آئل پائپ لائن فرنٹیئرکمپنی کو تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف ڈبلیو کی ذیلی کمپنی کسی بھی گارنٹی کے بغیر آئل پائپ لائن تعمیر کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آئل پائپ لائن 460 کلومیٹر لمبائی پر محیط ہوگی۔ پائپ لائن کی تعمیر کے تمام اخراجات کمپنی خود برداشت کرے گی۔اقتصادہ کمیٹی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کیلئے 5.6 ارب روپے کی اضافی گارنٹی بھی منظور کرلی ہے۔منظور کی گئی رقم جہازوں کے انجنوں کی مرمت اور نئے پروزوں کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے زرعی شعبے میں کپاس کی پیداوار بڑھانے اور کوالٹی بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کیلئے چین سے تعاون طلب کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی نے آئی پی پیز کی طرز پر حکومتی گارنٹی اور قومی خزانے سے ادائیگیوں سے بھی انکار کردیا ہے۔اس موقع پر اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے قومی مفاد کے منافی منصوبوں کی تعمیر پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔