سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور چوری کی ورداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،ابتداتی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سیکٹر ایف الیو ن اور گر دو نو اح میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا

منگل 12 فروری 2019 20:57

سلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور چوری کی ورداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا۔ ابتداتی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ سیکٹر ایف الیو ن اور گر دو نو اح میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران 21ملزمان کو گرفتار کرکے چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی محمد اقبال سب انسپکٹر، عا ر ف حسین ہیڈ کنسٹیبل ، محمد عمر م ، و حید عبا سی ، غلا م مصطفی اور غلام یا سر پر مشتمل خصوصی ٹیم کو دیا ، پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ میں ایک کا میا ب کا رروائی کر تے ہو ئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان شوکت علی ولد محمد بشیر سکنہ چک نمبر 66جنو بی تحصیل بھلو ال ضلع سرگو دھا ، الطا ف حسین اور آ صف حسین ولد عبد الغفور سکنہ تحصیل سلانوالی ضلع سر گو دھا شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف تھا نہ گو لڑ ہ میں مقدما ت درج کر لیے ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ میں ڈکیتی اور چوری کی کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

تھا نہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان محمد اشفاق اور مظہر عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 195گر ام چرس بر آمد کرلیا ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم کاشف سے 325گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ بہار ہ کہو پولیس نے بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر دو ملزمان کا مر ان خا ن اور امیر حیا ت کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر ملزم طا ہر رضا کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم جو اد علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔

تھا نہ شمس کا لو نی نے ملزم امجد کو گرفتار کرکے 30لیٹر شراب بر آمد کرلی,نیلو ر پولیس نے ملزم احسان اللہ کو بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا ، لوہی بھیر پولیس نے عدنا ن کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث 12افراد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔