ْوفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ

پاک چائنا آپٹیکل فائبر پراجیکٹ ،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی فراہمی جیسے امور سمیت ایس سی او کے مختلف معاملات سے آگاہ کیا گیا

بدھ 13 فروری 2019 17:47

ْوفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ہیڈکوارٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ہلال امتیاز (ملٹری) اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو پاک چائنا آپٹیکل فائبر پراجیکٹ اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی فراہمی جیسے امور سمیت ایس سی او کے مختلف معاملات سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے ایس سی او کی کارکردگی کو سراہا اور اسے علاقے میں ایک متحرک، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید ترین ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والا ادارہ بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایس سی او ہیڈکواٹرز میں پودا لگایا۔