میونسپل کمیٹی کے صفائی ستھرائی کے خواب بکھر گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 فروری 2019 18:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) میونسپل کمیٹی کے صفائی ستھرائی کے خواب بکھر گئے کیونکہ ذرا سی بارش کے بعد تمام سڑکوں،بازاروں میں پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بلدیہ کا عملہ محوخواب۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف جاوید نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ چیف آفسر کی سربراہی میں شہر میں ناجائز تجاوزات کو فروغ دینے اور تہہ بازاریوں کے حصول میں کوشاں ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری اور دیگر ایسوسی ایشنز کے صدور کے ہمراہ تمام مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات فوری ختم کرنے کے لیے دورہ کر کے حکمت عملی طے کی تھی لیکن تا حال اس پر عمل نہ ہوا ہے لیکن آج ذرا سی بارش ہونے کے بعد شہرکے تمام بازاروں اور سڑکوں کے ارد گرد پانی کھڑا ہو گیا ہے جس سے راہ گزروں اور گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر میونسپل کمیٹی کے عملہ کو شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کریں جبکہ چوک الحدیث ،مین بازار،کناری بازار،تحصیل روڈ سے تجاوزات انسپکٹر بلدیہ کی فیس وصول کرنے میں ذرا بھی دیری نہیں کرتا اور اس مد میں لاکھوں روپے ماہانہ جمع ہوتے ہیں اور میونسپل کمیٹی کے وسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔