سعودی ولی عہدکے پاکستان دورہ کے دوران گوادرریفائینری ، پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، وزیر پٹرولیم

آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے،گیس بلوں میں اضافہ کیلئے انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے، غلام سرور خان

جمعہ 15 فروری 2019 16:50

سعودی ولی عہدکے پاکستان دورہ کے دوران گوادرریفائینری ، پیٹروکیمیکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدکے پاکستان دورہ کے دوران گوادرریفائینری ، پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے،گیس بلوں میں اضافہ کیلئے انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔

جمعہ کو ایک بیان میں وزیر پٹرولیم نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران مجموعی طور پر دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔غلام سرور خان نے کہاکہ سعودی عرب ایل این جی سیکٹر،سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ٹیکنکل اور فنانشل تعاون بھی کریگا۔وزیر پٹرولیم نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں پیٹرولیم سیکٹر میں دس ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کریگا۔

(جاری ہے)

غلام سرورخان نے کہاکہ آئل ریفائنری کے قیام سے آئل درآمد میں سالانہ 1.2ارب روپے کی بچت ہوگی۔غلام سرورخان نے کہاکہ گوادر ریفائنری سے دولاکھ بیرل سے تین لاکھ بیرل روزانہ پیدوار ہو گی۔وزیر پٹرولیم نے کہاکہ معدنیات سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔وزیرپٹرولیم غلام سرورخان نے کہاکہ فاسفیٹک کھادوں ،جرائم کے خاتمہ،متبال توانائی،تاخیر سے ادئیگیوں،کلچرل کوآپریشن سمیت میڈیا کووآپریشن کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

غلام سرورخان نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کا پریشر ہے۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے،گیس بلوں میں اضافہ کیلئے انکوائری کر رہے ہیں۔وزیر پٹرولیم نے کہاکہ گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔