ْملائیشیا ، پولیس نے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 15 فروری 2019 20:43

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ملائیشیائی حکام نے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے درمیان مختلف چھاپوں کے دوران چھ افراد کو دہشتگرد گروپوں کے ساتھ تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے جانے والے افراد دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق ملائیشیا ، سنگاپور ، بنگلہ دیش اور جاپان سے ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست مین لئے گئے افراد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :