اصغر خان کیس کا عبوری حکم نامہ جاری

ایف آئی اے اور وزارت دفاع کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کیا جائیگا،سپریم کورٹ

جمعہ 15 فروری 2019 20:51

اصغر خان کیس کا عبوری حکم نامہ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ جاری حکم نامہ کے مطابق وزارت دفاع نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معاملہ میں ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی چل رہی ہے ۔ مجوزہ کارروائی عدالتی احکامات کی روشنی میں ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کو مکمل کرنے کے لئے وقت دیا جائے جبکہ معاملہ میں ایف آئی اے اپنی رپورٹ میں کہہ چکا کہ وہ بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں اور اس معاملے میں مزید کارروائی ممکن نہیں ۔

عدالت نے وزارت دفاع کو معاملہ میں ملوث فوجی افسران کے خلاف انکوائری 4 ہفتوں میں مکمل کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور وزارت دفاع کی رپورٹ پر فیصلہ کرے گی ۔عدالت دیکھے گی کہ عدالتی حکم نامہ پر عمل ہوا یا نہیں ۔ عبوری حکم نامے کے مطابق عدالت وزارت دفاع اور داخلہ کی رپورٹس کی روشنی میں ہی معاملے پر مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔ ۔