ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں پاک آرمی کا 3 روزہ خصوصی فری میڈیکل کیمپ شروع

فری میڈیکل کیمپ 15 سے 17 فروری تک جاری رہے گا، پہلے روز 1580 مریضوں کا چیک آپ

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں پاک آرمی کا 3 روزہ خصوصی فری میڈیکل ..
جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا میں پاک آرمی کے زیر انتظام 3 روزہ خصوصی فری میڈیکل کیمپ شروع ہوگیا ،فری میڈیکل کیمپ 15 سے 17 فروری تک جاری رہے گا۔فری میڈیکل کیمپ میں سی ایم ایچ پشاور کے سینئر ڈاکٹرز مریضوں کا علاج معالجہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان: کیمپ میں گائناکالوجسٹ، ماہر امراض چشم، ای این ٹی سپیشلسٹ، سائیکاٹرسٹ، سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، کارڈیا لوجسٹ اور دیگر ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

بریگیڈیئر ڈاکٹر شازیہ نے وانا کی مقامی آبادی کو ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی لیکچر بھی دیا۔پہلے دن 1580 مریضوں کا چیک آپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔مریضوں میں 685 مرد، 654 خواتین اور 240 بچے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :