پولیس کا پتنگ سازوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

،ریکارڈ یافتہ 70پتنگ سازوں کا ڈیٹا مرتب کر لیاگیا

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

پولیس کا پتنگ سازوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پولیس نے پتنگ سازوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ریکارڈ یافتہ 70پتنگ سازوں کا ڈیٹا بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی نہ رکنے اور اس سے ہونے والے جانی نقصان کے باعث سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پتنگ سازوں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 70ریکارڈ یافتہ پتنگ سازوں کا ڈیٹا مرتب کر کے اس کی فہرستیںایس پیز کو فراہم کردی گئی ۔پتنگ سازوں کو گرفتار کرکے ضلعی حکومت سے نظر بندی کے احکامات لیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :