بنگلہ دیش ، کچی آبادی میں آتشزدگی سی200 سے زائد گھر جل کر خاکستر ،آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پچاس سے زائد زخمی

اتوار 17 فروری 2019 16:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں کچی آبادی میں آتشزدگی سی200 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی پولیس اور فائر فائٹرز حکام کے مطابق آتشزدگی سے آٹھ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں ، 200 سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے۔انہوںنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چٹاگانگ کی کچی آبادی میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے آن کی آن میں ساری جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کہ زیادہ تر ٹین کی چھتوں اور کپڑے سے بنائیں گئی تھیں۔