سعودی عرب میں منگل کا دن سرد ترین ہوگا

اتوار 17 فروری 2019 16:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) سعودی عرب میں منگل کا دن سرد ترین ہوگا ۔سعودی موسمیات کے ماہر صالح الربیعان کے مطابق منگل کا دن سرد ترین ہوگا، رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب کے شمالی علاقوں سمیت وسطی اور مغربی علاقوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ متوقع ہے،سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاض کے مشرقی علاقوں کے علاوہ نجران اور مملکت کے شمالی علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ تیز ہوا متوقع ہے جس سے سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :