جامعہ اسلام آباد کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کا سب سے بڑے مقابلہ حسن تقریر کا انعقاد

عربی،اردو،انگلش،فارسی اور چینی زبانوں میں کثیرتعدادمیں دینی مدارس کے طلباء نے شرکت کی

اتوار 17 فروری 2019 18:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) جامعہ اسلام آباد کے طلباء تنظیم اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن(ISF)کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کے تعاون سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آل پاکستان بین المدارس مقابلہ حسن تقریر ‘‘جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا جس کی صدارت آستانہ عالیہ بھکھی شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی نے کی،ملک بھر کے سینکڑوں دینی مدارس کے طلباء نے ’’ریاست مدینہ کی تشکیل میں سیدنا صدیق اکبر کاکردار‘‘کے عنوان پر اردو،عربی،انگلش،فارسی اور چینی میں تقاریر کی،اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر ساجد الرحمن،علامہ محمد نواز بشیر جلالی،غازی محمد ثاقب شکیل جلالی ودیگر موجود تھے،اردوزبان میںجامعہ امینہ نقشبندیہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کے سید محمد امین الحسنات شاہ نے پہلی،جامعہ اسلام آباد کے عبدالشکورنے دوسری جبکہ جامعہ فیض رضا ملتان شہرکے حافظ محمد عاقب بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی،عربی زبان میں جامعہ غوثیہ رضویہ اسلام آباد کے عبدالشکور نے پہلی،جامعہ نظامیہ رضویہ لاہورکے محمد ابوبکر صادق نے دوسری جبکہ ادارہ گلشن مصطفی ترنول اسلام آباد کے محمد برکت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انگلش زبان میں جامعہ محمد سیفہ سرفراز العلوم ترنول کے علیم قاسم نے پہلی،جامعہ انوار العلوم ملتان کے بلال علی نے دوسری جبکہ جامعہ اسلام آباد کے غلام مرتضیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،فارسی زبان میں جامعہ محمد سیفہ سرفراز العلوم ترنول کے سید محمد امین شاہ نے پہلی،جامعہ اسلام آبادکے اسدعلی خان نے دوسری جبکہ محمدجامعہ محدث اعظم اسلامک یونیورسٹی رضا نگر شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چینی میںجامعہ محمد سیفہ سرفراز العلوم ترنول کے اسدخان نے پہلی،جامعہ غوثیہ رضویہ کے طارق محمود نے دوسری جبکہ جامعہ زبیر بن محمود قصور کے محمد ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی،جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ دینی مدارس کے مابین مسابقہ جات کے انعقادکا مقصد مدارس کو قریب لانا اور طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،دیگر مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جامعہ اسلام آباد مستقبل کی قیادت تیارکررہاہے۔

متعلقہ عنوان :