گلوکارہ میگھا’’سانجھا پنجاب‘‘کی کامیاب تقریب کے بعد مختلف ٹی وی شوز کی رونق بننے لگیں

کامیابیوں کی بلندیو ں کوچھونے کی لگن رکھنے والے لوگ کسی سے حسد کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفین کی پرواہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 فروری 2019 12:30

گلوکارہ میگھا’’سانجھا پنجاب‘‘کی کامیاب تقریب کے بعد مختلف ٹی وی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤاصغر) گلوکارہ میگھا’’سانجھا پنجاب‘‘کی کامیاب تقریب کے بعد مختلف ٹی وی شوز کی رونق بننے لگیں،تفصیلات کے مطابق سابقہ سٹیج قتالہ میگھا اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں انہو ں نے گزشتہ روز اپنے گیتوں کی لانچنگ الحمرا آرٹس کونسل میں ایک بڑی تقریب ’’سانجھا پنجاب‘‘ کے ساتھ کی اس کامیاب تقریب کے بعد اب میگھا مختلف نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں خصوصی شرکت کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگانے میں مصروف ہیں، خصوصی گفتگوکے دوران میگھا کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کر کے موجودہ مقام حاصل کیا ہے مخالفین و حاسدین کی کبھی پرواہ نہیں کی اپنے کام پر توجہ مرکوز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیوں کی بلندیو ں کوچھونے کی لگن رکھنے والے لوگ نہ ہی کسی سے حسد کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفین و حاسدین کی پرواہ کرتے ہیں۔