پنجاب یونیورسٹی کی128ویں کانووکیشن کی ریہرسل 22فروری کو ہوگی

پیر 18 فروری 2019 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پنجاب یونیورسٹی کی128ویںکانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل22فروری2019ء بروزجمعہ کو صبح8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں طلبائو طالبات کی شمولیت لازمی ہے جبکہ کانووکیشن بروزہفتہ23فروری2019ء کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈگریاں اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبائو طالبات کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم جن طلباء طالبات کو دعوت نامے نہیں ملے وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کانووکیشن میںبی ایس ،ایم اے /ایم ایس سی سیشن 2018ء جبکہ ایم فل ، پی ایچ ڈی سیشن 2018ء کے مختلف شعبہ جات کے طلبائو طالبات کوڈگریاں اور میڈلز دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :