’’دیکھ لیں آج بھی وزیراعلیٰ سے زیادہ پروٹوکول ہے‘‘

عوامی وزیر اعلیٰ ہیں عوامی ،دلوں کاوزیر اعلیٰ ‘‘

پیر 18 فروری 2019 19:10

’’دیکھ لیں آج بھی وزیراعلیٰ سے زیادہ پروٹوکول ہے‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی عدالت سے واپسی پر انہیں انتہائی سخت سکیورٹی حصارمیں واپس لے جایا جارہاتھاکہ ایک شخص نے ان کی سکیورٹی کی موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے بلندآواز میں کہا کہ دیکھ لیں آج بھی وزیر اعلیٰ سے زیادہ پروٹوکول ہے ۔ جس پر شہباز شریف کے ہمراہ موجود خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوامی وزیر اعلیٰ ہیں عوامی ، دلوں کا وزیر اعلیٰ ۔