شہباز شریف کی داتا دربار حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی

ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور نواز شریف کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی

پیر 18 فروری 2019 19:14

شہباز شریف کی داتا دربار حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے مزار پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور اپنے بھائی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی ۔