حکومت نے پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 14 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دیدی

بدھ 20 فروری 2019 16:56

حکومت نے پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 17 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب 6 کروڑ 83 لاکھ 95ہزار روپے کی منظوری دی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 17ویں اجلاس میں جن5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ڈویلپمنٹ کی مدد سے صوبہ پنجاب میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے 6 ارب روپے، حکومت کے لون مارک اپ سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپنگ سیکٹر کو آگے بڑھانے کیلئے 3 ارب روپے، صوبہ پنجاب میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کی ڈویلپمنٹ اور پروموشن کے حوالے سے کریڈٹ گارنٹی سکیم کیلئے 2 ارب 50 لاکھ روپے، صوبہ پنجاب میں شتر مرغ کے فارم ہائوسز کو مزید بڑھانے (ترمیمی) کیلئے 9 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار روپے اور راولپنڈی ، مری ، کشمیر روڈ (لمبائی 38 کلومیٹر) کی تعمیر و مرمت اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 47 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :