کار فرسٹ نے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ پروگرام متعارف کروا دیا

بدھ 20 فروری 2019 19:17

کار فرسٹ نے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرویدو فروخت اور آن لائن آکشن کے معروف پلیٹ فارم کارفرسٹ نے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں کاروبارکو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ پروگرام متعارف کروا دیا ۔ مرچنٹ پروگرام کار فرسٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعہ آٹو بروکرز، سرمایہ کاروں اور ایجنٹس کو اپنا کاروبار مزید بڑھانے میں معاونت کرے گا ۔

کار فرسٹ آٹو انڈسٹری کے مقامی کاروباری افراد کی معاونت کے ذریعہ ان کے کاروبار کو فروغ دینے اور آٹو صنعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عز م رکھتا ہے ۔ کار فرسٹ مر چنٹ پروگرام کی مدد سے کوئی بھی شخص جو گاڑیوںکی خرید و فرخت میں ماہر ہے اپنے کاروبار میں تیزی سے اضافہ کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد ایک انتہائی آسان آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ پاکستان میں گاڑیوں کی خرید و فرخت کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

کارفرسٹ مر چنٹ کو 6ملین روپے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ روزانہ کی انسپیکشن سروسز اور سرٹیفائیڈ کار کے تمام دستاویزات فوری دستیاب ہوں گے ۔ کار فرسٹ پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعہ مرچنٹس کو آن لائن آکشن پلیٹ فارم تک رسائی ، OLXکی سبسیڈائیزڈ سروسز، مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ فنانسنگ ، وارنٹی اور انشورنس جیسی سہولیات تک رسائی ملے گی ۔

مرچنٹ پروگرام کی لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ، ہیڈ آف ڈیلر مینجمنٹ -کار فرسٹ ، پرویز خان نے کہا ہے "کارفرسٹ مر چنٹ پروگرام پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نئے کاروبار کے فروغ کے ذریعہ اس صنعت کو ترقی اور وسعت فراہم کرے گا ۔ ہم آٹو انڈسٹری میں کاروباری افراد کو 6ملین روپے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ روزانہ کی انسپیکشن سروسز ، سرٹیفائیڈ کار کے تمام دستاویزات کی فوری دستیابی اور آن لائن آکشن پلیٹ فارم تک رسائی ممکن بنائیں گے ۔

کارفرسٹ مستقبل کے ان ڈیلرز کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے سبسیڈائیزڈ سروسز، مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال کی معلومات کے ساتھ ساتھ فنانسنگ ، وارنٹی اور انشورنس جیسی سہولیات تک رسائی فراہم کرے گا ۔ہم پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کے فروغ کا عزم رکھتے ہوئے تمام آٹو بروکرز، سرمایہ کاروں اور ایجنٹس اور کاروباری افراد کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں ۔

"کار فرسٹ استعمال شدہ گاڑیوںکی آن لائن نیلامی اور خرید وفروخت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پلٹ فارم ہے جس کا ملک بھر میں پرچیز سینٹرز اور ویئر ہاؤسزکانیٹ ورک موجود ہے۔کار فرسٹ 2016ء میںے قائم ہو اتھا اور Frontier Car Group کی جانب سے پاکستان میںسیریز ‘A ’ انویسٹمنٹ اور OLX گروپ سیریز ‘ B’ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔کار فرسٹ کا مقصد پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کے روایتی طریقوں میں تبدیلی لانا ہے جہاں گاڑیوں سے متعلق معاملات مثلاً ایویلوایشن، سرٹیفکیشن ، فنانسنگ، انشورنس، لائیو آکشنز جیسی سروسز میسر ہوں۔

متعلقہ عنوان :