پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدستور جاری مندی کے باعث میوچل فنڈ انڈسٹری کامنافع غیر معمولی طور پر کم ہوگیا

بدھ 20 فروری 2019 19:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدستور جاری مندی کے باعث میوچل فنڈ انڈسٹری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدستور جاری مندی کے باعث میوچل فنڈ انڈسٹری کامنافع غیر معمولی طور پر کم ہوگیا ہے اور اوپن اینڈ میوچل فنڈز سے سرمایہ کاروں نے اپناسرمایہ نکالناشروع کردیاہے۔ مندی کی لہرنے مضبوط اور مستحکم میوچل فنڈز کے منافع پر بھی منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ ایم سی بی‘ عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس نی31دسمبر2018 کوختم ہونے والی ششماہی کے دوران صرف ایک کروڑ42لاکھ روپے کا بعدازادائیگی ٹیکس منافع کمایاہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی20پیسے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم سی بی‘ عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس نے زیرتبصرہ ششماہی میں5کروڑ19لاکھ روپے کاقبل ازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کیاہے۔ درمیانے میوچل فنڈز کاتواور بھی براحال ہے اوران کانقصان بڑھ رہاہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مالیاتی نتائج کے مطابق فرسٹ دائود میوچل فنڈز کوزیرتبصرہ ششماہی میں3کروڑ21لاکھ روپے کابعدازادائیگی ٹیکس نقصان کیاہے۔ گولڈن ایرو سلیکٹیڈ اسٹاکس کو زیرتبصرہ ششماہی میں14کروڑ69لاکھ روپے کا بعدازادائیگی ٹیکس نقصان ہوا ہے۔ زیرتبصرہ ششماہی میں ایچ بی ایل گروتھ فنڈ نی41 لاکھ روپے جبکہ ایچ بی ایل انویسٹمنٹ فنڈ نے 12لاکھ روپے کابعدازادائیگی ٹیکس نقصان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :