اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

جمعرات 21 فروری 2019 15:26

اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی درخواست پر ڈپٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار تبدیل کرنے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انگلینڈ میں ججوں کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہے مگر ہمارے ہاں موجودہ طریقہ کار سے کئی قابل وکلا ء جج نہیں بن سکتے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کا رائج طریقہ کار تبدیل کیا جا ئے اور ججوں کی تقرری کے اخبارات میں تشہیر کی جائے۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔