گیس کے اضافی بل حکومت نے واپس نہ لئے تو پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں گے، پیپلز پارٹی کا انتباہ

لوگ گھروں کا سامان بیچ کرگیس کے بل دے رہے ہیں،عوام نے ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا ہے ، اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 فروری 2019 16:06

گیس کے اضافی بل حکومت نے واپس نہ لئے تو پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ گیس کے اضافی بل حکومت نے واپس نہ لئے تو پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں گے ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کے معاملے پر پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ گیس بلوں میں اضافے پر بھی احتجاج کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ بل لے کر ہمارے پاس آئے ہیں ،بل دیکھ کے حیران ہیں کہ اس طرح عام آدمی کا حال کیا ہو گا انہوںنے کہاکہ اضافی بل انکو واپس لینے پڑیں گے ،نہیں تو پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھیں گے انہوںنے کہا کہ کم تنخواہ والا طبقہ کیسے گزارا کرے گا۔راجہ پرویزاشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریبوں کی بات کرتے تھے انہوں نے خود ہی غریبوں کی کمر توڑ دی ، انہوںنے کہا کہ لوگ گھروں کا سامان بیچ کرگیس کے بل دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمران خود کو مڈل کلاس کہتے لیکن غریب آدمی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا ہے اپوزیشن نے احتجاج کا اچھا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری شرم ناک حرکت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ایک پروفیسر کو گرفتار کیا تو پورے معاشرے نے مذمت کی ۔ انہوںن ے کہا کہ پھر ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی میت کو بھی ہتھکڑی لگائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی چور ڈاکو کہہ دیتے ہیں اور حکومتی وزراء بھی اس گانے شامل ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے وہ بھی اپنے بل اٹھاکر ہمارے پاس لا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ پتہ نہیں کہاں سے اور کس طرح آئے ہیں اور ملک کو تباہ کرکے چلے جائیں گے۔